کونچ ، کونچ پھل ، کماچہ ، شوک شمہی ، جلونہ بوٹ ، کنوج

کونچ   :

 نباتاتی نام   MUCUNA PRURIENS

(ہندی) کونچ پھل ۔ کماچہ ۔ (سنسکرت ) شوک شمہی ۔ ( پنجابی ) جلونی بوٹی۔ (گجراتی) کنوج ۔ (انگریزی) کاوہیج COW HAGE۔




ایک ہندی بیل دار بوٹی ہے جو اپنے اردگرد کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے۔ اس کو ۳۔۴ انچ لمبی پھلیاں لگتی ہیں جن کی شکل S کی طرح ہوتی ہے۔ ان کو کینچ کی پھلی بھی کہتے ہیں ۔ان پر بھورے رنگ کا رواں ہوتا ہے جو بدن پر لگنے سے شدید سوزش پیدا کرتا ہے اس لیے پختہ پھلیوں کو آگ کے شعلہ پر رکھ کر اس کا رواں جلانے کے بعد بیج نکالے جاتے ہیں ۔ اس کے اندر۴ تا ۶  چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں جن کے اندر سے سفید مغز نکلتا ہے یہی مغز دواََ مستعمل ہے ۔

رنگ: تخم سیاه ، مغز سفید ۔

 ذائقه: تلخ و تیز ۔

مزاج: (مغز) معتدل مائل به سردی ۔

مقدار خوراك: تین گرام سے پانچ گرام تک ۔

مقام پیدائش: وسط ہند ، بمبئی، کالکاء ،  پٹھان کوٹ اور بنگال وغیرہ میں خودرو پیدا ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: مقوی اعصاب اور مغلظ منی ہے ۔امساک لاتی اور باہ کوقوت دیتی ہے۔ اس لیے رقت و سرعت ، جریان اور ضعف باہ کے لیے سفوفات اور معاجین میں شامل کرتے ہیں ۔اس کی تاثیر تخم اٹنگن کے مشابہ ہے۔

تحقیقات جدیدہ  سے اس کے بیجوں میں منگنیز کی قلیل مقدار پائی گئی ہے۔ اگر کینچ کی پھلی کا رواں بدن پرلگ کر خارش اور درد پیدا ہو تو اس مقام پر چکنائی نہ لگائیں ۔ اس کے لگنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

املی کو پانی یا کانجی میں بھگو کر اس سے مقام ماؤف کو دھونے سے تکلیف رفع ہوتی ہے ۔

(غیرسمی )

 کیمیائی تجزیه: رال ، بٹینین ، فیٹی ایسڈ ، میگنیز ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.