کویل :
لاطینی نباتاتی نام CLITORIA TERNATEA LINN
(ہندی)
سفید کویل ۔ نیلی کویل ۔ ( بنگالی ) اپراجتا۔ وشوکرانتا ۔ ( گجراتی) گرنی ۔
(سنسکرت) آسپھوتا ۔ (انگریزی) انڈین میزیران INDIAN MEZEREON ۔
یہ خوبصورت
بیل درختوں اور دیواروں پر چڑھی ہوتی ہے ۔ اس کے پتے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں اور
اس میں مٹر جیس پھلی لگتی ہیں ۔
پتے کھدرے
نیلی کویل کا پھول سفید اس کی جڑ اور بیج دوا مستعمل ہیں ۔
مقدار خوراک:
دوگرام سے چار گرام تک ۔
مقام پیدائش:
مالا بار اور مشرقی بنگال کے گھروں اور باغات میں عام پایا جاتا ہے ۔
افعال و
استعمال: اس کے بیجوں کا سفوف قوی مسہل ہے اور اس کی تاثیر جلابہ کی مانند ہوتی ہے
۔ اس کو عام طور پر وئید بشکل سفوف سونٹھ اور کریم آف ٹارٹار کے ہمراہ استسقا زقی اور جگر و تلی بڑھ جانے وغیرہ
میں استعمال کرتے ہیں ۔
(غیرسمی)