ہلہل ۔ کان
پھوٹی :
لاطینی/ نبا تاتی نام CLEOME SCAPOSA DC
(بنگالی)
ہرہریا ۔ (ہندی) ہرہر۔ (سندھی) کن کٹی۔ (انگریزی) کراویلا سیڈز CARAYELLA SEEDS ۔
اس کا پودا
ایک گز تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کے پتے ۴۔۵ جگہ سے کٹے ہوئے ہوتے ہیں ۔ بیج چھوٹے گردہ
کی شکل کے ہوتے ہیں ۔ اس پودے کے تمام اجزا سے ہینگ جیسی بو آتی ہے۔
رنگ: پتے سبز
بیج سیاه ۔
ذائقه: قدرے
تلخ ۔
مزاج : گرم تر
۔
مقام پیدائش:
ہندوستان کا گرم علاقہ ، موسم گرما میں اکثر تمباکو کے کھیت میں پیدا ہوتا ہے ۔
افعال و
استعمال: قاتل کرم شکم اور دافع تشنج ہونے کی وجہ سے اس کے بیجوں کو کھانڈ میں ملا
کر صبح و شام دو روز تک بمقدار ۲-۳ گرام کھا کر تیسرے روز ارنڈ کے تیل کا جلاب
دینے سے کرم شکم خصوصاََ کیچوے خارج ہو جاتے ہیں ۔ بیرونی طور پر پتے آبلہ انگیز اور محمر ہیں۔
بیجوں کو سرکہ ملا کر کچل کر موچ (سپرین) وغیرہ پر لیپ کرتے ہیں ۔ درد گوش کے لیے
اس کے پتوں کا پانی گرم گھی ملا کر نطوراََ مفید ہے۔ اس کے پتوں کے عرق اور نغدے
میں کشتہ فولاد تیار کرتے ہیں۔
(غیرسی)