ہللیہ ، ہلیلج ، ہرٹیکی ، ہڑ ، ہریڑ

ہلیلہ   :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  TERMINALIA CHEBULA  RETF

 

 (فارسی) ہلیلہ ۔ (عربی)  ہلیلج ۔ (بنگالی) ہرٹیکی۔  (ہندی)بڑ ۔ (سندھی) ہریڑ ۔ (انگریزی)چے بولک مائروبلان CHEBULIC MYROBALAN۔

 



ایک درخت کا پھل ہے ۔  ہلیلہ سیاہ ( کالی ہڑ )، ہلیلہ زرد ( ہڑ زرد) ، اور ہلیلہ کابلی اس کی تین اقسام ہیں ۔ جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل گر پڑتے ہیں انہیں ہلیلہ سیاہ یا کالی ہڑ یا ہلیلہ زنگی کہتے ہیں ۔ اور جب ہللیا نشوونما پا کر غیر معمولی طور پر فربہ ہوجائے تو اس کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔ اس کے گودے میں گیلوٹینک ایسڈ تقریباََ ۲۰ فیصد پایا جاتا ہے ۔

 

رنگ: زرد ، سیاہ ، بھوری ۔

 

 ذائقه: کسیلا ۔

 

مزاج : سرد 1 ۔ خشک  2 ۔

 

 مقدار خوراک: جوشاندے اور خیساندے میں 5 گرام سے 7 گرام تک ۔ سفوفاََ 1 گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: مشرقی پاکستان ، سی پی ، مدراس اور میسور کے جنگلات میں خودرو پیدا ہوتا ہے۔

 

مصلح: روغن بادام ۔

 

افعال و استعمال: مقوی دماغ ، نافع سدرودوار ،  مقوی چشم ، جاذب رطوبات ، مقوی معدہ وجگر مسہل (بریاں قابض) ، دستوں کو بند کرنے کے لیے ہلیلہ سیاہ کو روغن زرد میں بریاں کر کے کھلاتے ہیں۔ دستوں کو بند کرنے کے علاوہ خونی بواسیر میں مفید ہے ۔ اس میں قابض اجزا پائے جاتے ہیں لیکن ان کے باوجود سوداوی ، بلغمی اور صفراوی مادہ کو دستوں کی راہ نکالتی ہے ۔

چنانچہ اس کو بطور مسہل ہرسہ اخلاط اور مصلح جگر بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلیلہ زرد کا مربا بھی بنایا جاتا ہے۔ یہ امراض چشم اور بواسیری قبض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جاذب رطوبات ہونے کی وجہ سے اطریفلات میں جزواعظم ہوتا ہے۔ تجدید واعادہ شباب کے لیے اس کو موسم برسات میں نمک طعام خزاں میں کھانڈ موسم سرما کے اول نصف حصہ میں سونٹھ اور آخر نصف حصہ میں فلفل دراز ، موسم بہار میں شہد اور شدت گرما میں قند سیاہ کے ہمراہ کھلا نا وئیدک کی مستند و معتبر کتاب چکروت نے مفید لکھا ہے ۔ لیکن بالوں کی سفیدی کوسیاہی سے تبدیل کرنے میں موثر نہیں۔ تقویت بصر کے لیے پوست ہلیلہ زرد ، سونف کے پانی میں گھس کر سلائی سے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔

 

کیمیاوی تجزیہ: سے ہلیلہ میں حسب ذیل اجزاء پائے گئے ۔الکلا ئڈ مائرہ بیلے نین  (  پلیلن ) ، رال ، چے بولونگ ایسڈ ، ٹے نین۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.