ہلیون ، مارچوبہ ، بھچر بھٹوں ، ناگ دنا ، ناگدون

ہلیون  :

 

 لاطینی نباتاتی نام  ASPARAGUS OFFICINALIS LINN

 

( فارسی ) مارچوبہ ۔ (سندھی) بھچر بھٹوں ۔ ( بنگالی) ناگ دنا ۔ (ہندی) ناگدون۔ (انگریزی) آرٹی میسیاولگیریس ARTIMESIA VULGARIS ۔

 



ایک نبات ہے جس کے پتے سفید چھتے دار جڑ لمبی اور پھل گول ہوتے ہیں ۔ پھل کے اندر سے تین تخم نکلتے ہیں جو سہ گوشہ اور سخت نیل کے بیجوں کے برابر ہوتے ہیں۔ یہی بیج زیادہ تر بطور دوا مستعمل ہیں۔ لالچی دکان دار اس کی بجائے تخم آکسن دے دیتے ہیں جس کے پھل کا رنگ زرد ہوتا ہے اور پھل کے اندر بہت سے تخم ہوتے ہیں ۔

 

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

ذائقه: تلخ ۔

 

رنگ: بیج سیاه ۔

 

مقدارخوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک ۔

 

افعال و استعمال: محلل ، مفتح سدد ، مدر بول، مدرحیض ، مخرج سنگ گردہ و مثانہ اور مقوی باہ ہیں۔ مثانہ وگردہ کی پتھری کو خارج کرنے ، جگر اور طحال کا سدہ کھولنے  اور یرقان کو دور کرنے اور تقویت باہ کے لیے بکثرت مستعمل ہے ۔ مدر بول و حیض ہونے کے وجہ سے وضع حمل میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

 

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.