ٹماٹر ، ٹماٹو

 ٹماٹر:


 لاطینی/ نباتاتی نام   LYCOPERSICUM ESCULENTUM 


(انگریزی) TOMATO ۔ (سندھی) ٹماٹو ۔



 اس کا پودا بینگن جتنا اور بیج بھی تقریبا اسی شکل کا ہوتا ہے۔ اس لیے اس کو ولایتی بینگن بھی کہتے ہیں ۔

مشہور سبزی ہے جس کو پکا کر اور نیز بغیر پکاۓ بکثرت کھایا جاتا ہے ۔ سرخی جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی پتہ ہوگا اورجس قدر کم ہوگی پختگی بھی کم ہوگی ۔ اس میں حیاتین الف، ب اور ج کثیر مقدار میں موجود ہیں ۔


 کیمیائی تجزیے سے پانی ۹۲٫۸ فیصد پروٹین ۹ فیصد، چکنائی۱ فیصد معدنی نمک ۷ فیصد، کاربوہائیڈریٹس ۴٫۵ فیصد ، چونا ۲ فیصد ، فاسفورس ۴ فیصد ، فولاد ،۴ ،  فیصد پاۓ گئے ہیں ۔


مزاج: معتدل خشک


 افعال و استعمال: بھوک لگا تا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے قبض کشا ہے۔ مرض کساح (رکٹس ) میں جس میں کم عمر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں ٹماٹر کا رس بہت فائدہ دیتا ہے۔

 خون کی کمی، یرقان، درد گردہ ، ذیابیطس اور سمن مفرط (موٹاپا) میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرا دینا ہزاروں دواؤں سے بہتر ہے۔ ایسی حالت میں ٹماٹرکو بنا پکاۓ پھل کی طرح استعمال کرنا چاہیے لیکن ان کو استعمال سے قبل پانی سے اچھی طرح دھولیا جاۓ ۔ پاؤ گجر سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے۔۔۔۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.