بینگن ، بادنجاں ، بتاوں ، وانگن ، بانگے

بینگن

 لاطینی/ نباتاتی نام  SOLANUM MELONGENA

 (فارسی) بادنجاں ۔ (ملتانی) بتاؤں۔(سندھی) وانگن ۔ (مرہٹی ) بانگے ۔(انگریزی) برنجال BRINJALS 



مشہور عام سبزی ترکاری ہے ۔ 

رنگ: اودا ۔ سفید

 ذائقه: پھیکا

مزاج: گرم و خشک درجہ۲۔

افعال و استعمال: امراض جگر میں نافع ہے ۔ گرم مزاج کوموافق نہیں آتا۔ اس کو بطور ترکاری استعمال کرتے ہیں لیکن قلیل الغذا اور کثیر الفضول ہے۔

اس کو تراش کر ہمراہ ہلدی انبہ کے سینکنا چوٹ کو مفید ہے ۔ گرم ورموں کو تحلیل اور درد میں آرام دیتا ہے ۔ اس میں لوہا کافی مقدار میں ہوتا ہے۔

مضر : بواسیر 

مصلح: گوشت، روغن ، سرکہ ۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.