شوری قلمی :
( گجراتی ) شورا کھار ۔ ( بنگالی ) سورما ۔ (
پنجابی ) شورہ ۔ (انگریزی) سالٹ پیٹر SALT PETRE-
چمک دار شش
پہلو قلمیں ۔
رنگ: سفید ۔
ذائقه: شور۔
مزاج: گرم درجه سوم خشک درجہ سوم ۔
مقدار خوراک:
ایک گرام ۔
مقام پیدائش:
شوره قدرتی طور پر شور زمین کی سطح پر منجمد ہوجاتا ہے۔
افعال و استعمال: جالی ، مفطح ، مدر بول اور معرق ہے۔
معرق اور مدر
ہونے کی وجہ سے بخاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مدر اور جالی ہونے کی وجہ سے
سوزاک اور قروح مجاری بول میں بھی مفید ہے ۔ اس کو پانی میں حل کرکے زیرناف لیپ
کرنے سے پیشاب کھل کر آجاتا ہے۔ بلغم چھانٹتا ہے ۔
ردی مواد کو
خارج کرتا ہے ۔انجماد خون کو روکتا ہے۔ عظم طحال ، ورم جگر ، قولنج ریاحی کو مفید
ہے۔ ادار بول کے لیے شکر کے ساتھ کھلاتے ہیں شوری کا متواتر استعمال معدہ وامعا
میں خراش پیدا کرتا ہے اور مضعف قلب ہے۔
مرض دمہ اور تشنجی کھانسی کے دورہ کو روکنے کے لیے اس کی دھونی لیتے ہیں ۔
اس غرض کے لیے 12 گرام شورہ قلمی 250 ملی لیٹر کھولتے ہوئے گرم پانی میں حل کر کے
اس میں موٹا بلاٹنگ پیپر ڈبو کر خشک کر لیتے ہیں اور بوقت ضرورت اسے جلا کر اس کا
دھواں منہ کے راستے لمبے سانس لے کر اندر پہنچاتے ہیں ۔
(قریب
بسم)
