بہمن ، بہمان ، بہمن سرخ ، بیمن سفید

 بہمن 

 لاطینی/ نباتاتی نام    CENTAUREA BEHEN LINN

 (عربی) بہمان ۔ (انگریزی) BEHEN -


 

ایک لعاب دار مخروطی شکل کی جڑ ہے جس کے اوپر جھریاں پڑی ہوتی ہیں ۔  اس کی شاخوں پر پھولوں کا گچھا ہوتا ہے اور پتے زمین پر کھلے ہوتے ہیں ۔

 اس کی دواقسام ہیں ۔ سرخ وسفید ۔ عمومانسخوں میں دونوں اکھٹے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس لیے بہمن سرخ و بہمن سفید کی بجاۓ صرف بہمنین لکھتے ہیں ۔

 رنگ: سرخ وسفید 

ذائقه: پھیکا۔ لعابدار

 مزاج: گرم وخشک بدرجه دوم با رطوبت فضیلیہ

 مقدار خوراك: 2 گرام سے 5 گرام تک 

مقام پیدائش: کوہستان وغیرہ .

 مصلح: عناب ولایتی 

افعال و استعمال: مفرح مقوی قلب ،مقوی باہ اور مسمن بدن ۔ بہمن سرخ گرمی زیادہ کرتی ہے۔ مقوی دل ہے۔ خفقان اور ضعف قلب میں استعال کرتے ہیں ۔ بدن کو فربہ کرنے کے لیے لاغر کمزور بچوں کو جڑ کا جوشاندہ ایک حصہ، دودھ دس حصہ مکھن 1 حصہ کا گھرت بنا کر استعمال کراتے ہیں۔ اکثرمقوی باہ نسخوں میں بہمنین شامل کی جاتی ہیں ۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.