اتیس ، شرنگی ، اتی واشو ، پتیس ، ات ایچ ، اتوس ، اتی وشا

   اتیس :

 لاطینی / نباطاطی نام۔ Aconitum Heterophyllum Wall

     

(سنسکرت) شرنگی۔ (تلیگو) اتی واشو۔ (پنجابی، کشمیری) پتیس۔ (بنگالی) ات ایچ۔ (گجراتی) اتوس۔ (مرہٹی) اتی وشا۔ (انگریزی) Indian Acconit.


    

 اس کا پودا ایک فٹ سے تین فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ پتے شکل و صورت میں مختلف ہوتے ہیں۔ پھولوں کے گچھے بے ترتیبی سے پودے میں لگے ہوتے ہیں۔ پھول تقریباً ایک انچ لمبا اور اس کا رنگ نیلا یا سبزی ما‏ئل نیلگوں ہوتا ہے۔ جڑ سینگ کے نمونے کی ہوتی ہے، اسلۓ اس کو سنسکرت میں شرنگی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور یہی جڑ دواء میں مستعمل ہے اس کو پانی میں نمی دے کر اس کا سیاہ پوست دور کرلینا چاہیۓ۔ یہ دراصل میٹھا تیلیہ کی غیرسمی قسم ہے۔


رنگ : اوپر سے بھورا اندر سے سفید۔


ذائقہ : تلخ


مزاج : دوسرے درجے میں گرم اور پہلے میں خشک ہے۔


مقدار خوراک : 500 ملی گرام سے 1 گرام تک۔

 

مقام پید‏ائش : شملہ، کشمیر، چنبہ، کانگڑہ کا پہاڑی علاقہ۔

   


 مصلح : اشیائے سرد۔


افعال و استعمال : قابض، حابس، مقوی اور دافع حمیات نا‏ئبہ۔ بخار کے بعد کی کمزوری کے لۓ عمدہ ٹانک ہے۔ بعض طلباء اسے کونین کا قا‏‏ئم مقام خیال کرتے ہیں۔ نوبتی بخاروں کو روکنے کے لۓ تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ اتیس کی جڑوں میں ایک کھاراتی سین پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اکونائٹ ایسڈ بھی پایا جاتا ہے


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.