بھنڈی ، بامیا ، بامیہ ، بھنڈی توری ، دھیرس ، بھینڈیوں ، بھینڈو ، بھنڈا

 بھنڈی

 لاطینی/ نباتاتی نام   HIBISCUS ESCULENTUS LINN

(عربی) بامیا ۔ (ارسی) بامیہ ۔ (ہندی) بھنڈی توری ۔ (بنگالی) دھیرس۔ (سندھی) بھینڈیوں ۔ (گجراتی) بھینڈو۔(مرہٹی) بھنڈا۔ 

(انگریزی) OKRA CAPSULES / LADIES FINGERS ۔


 

ایک مشہور عام سبز ترکاری ہے ۔

 رنگ: سبزوسیاه بیج

 ذائقه: پھیکا لعاب دار ۔

مزاج: سردوتر درجه دوم

 افعال و استعمال: عام طور سے بطور ترکاری استعال کی جاتی ہے۔افعال میں مسکن، مزلق ،مغری، مغلظ منی ہے قلیل الغذا، دیر ہضم اور نفاخ ہے۔ پوست بیخ بھنڈی کا لعاب پانی میں نکال کر تنها یا مناسب ادویہ مثلاََ شربت صندل وغیرہ ملا کر ہر پندرہ بیس منٹ کے بعد پلانا سوزاک ، سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے ۔ بخاروں ، نزلی امراض،اعضاۓ بول کی خراش (مثلاََ ورم مثانه ، عسرالبول ، سوزش بول ، سوزاک وغیرہ) میں ڈیڑھ چھٹا نک پھلیاں تین اونس پانی میں تین منٹ تک ابال کر جوشاندہ بنالیا جا تا ہے اور چھان کر شکر ملا کر پاتے ہیں ۔ سرعت ورقت اور جریان کے لیے وہ نرم و نازک بھنڈی جس میں ابھی تک بیج نہ پڑے ہوں خشک کرنے کے بعد سفوف کر کے کھلانا نافع ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.