اقاقیا ، عصارہ ببول ، ببر جوکھیر

 اقاقیا: 

لاطینی/نباتاتی نام ACACIA ARABICA GUM


 (عربی) اقاقیا ۔ (فارسی) عصارہ ببول ۔ (سندھی)  ببر جو کھیر ۔ (انگریزی) جوس آف اکیشیا JUICE OF ACACIA ARABICA



 کیکر کے درخت یا اس قسم کے دوسرے درخت کی پھلیوں اور چھال پتوں کا عصارہ ہے۔ جس کوخشک کر کے ٹکیاں بنالیتے ہیں


 رنگ: سیاہ وسبز سرخی  مائل


 ذائقه: تلخ اور بدمزہ 


مزاج: سردوخشک دوسرے درجے میں


 مقدار خوراک: ایک گرام تا دس گرام 


مقام پیدائش: مصر و عرب وغیره 


مصلح: روغنیات 


افعال و استعمال: منہ سے خون آنے کوروکتا ہے۔ قابض ہے ،قلاع کے لئے ذروراََ مفید ہے۔استرخاۓ مقعد کوضماداََ اور شرباََ مفید ہے۔ آنکھ کی اکثر امراض میں نافع ہے ۔ ورموں کو تحلیل کر تا ہے ۔ ہمراہ سفیدی بیضہ مرغ آگ سے جلنے کی سوزش کی دفع کرتا ہے۔

حقنہ اس کا مانع سحج امعااورفرزجہ اس کا مفید سیلان الرحم ہے ۔ گرم نزلوں اور خونی دستوں کو بند کرتا ہے۔ بالوں کو سیاہ کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں (غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.