انار کھٹا ، رمان حامض ، انار ترش ،

 انارکھٹا 

 لاطینی/ نباتاتی نام  PUNICA GRANATUM LINN

(عربی) رمان حامض ۔ (فارسی) انار ترش ۔ (انگریزی) پام گرینیٹ سور POMEGRANATE SOUR ۔ 



عام مشہور ہے۔ اس کے پھول ،کلیاں ، پتے قابض اور حابس الدم ہیں ۔اس کی کلیوں کا سفوف بنا کر بمقدار 375 ملی گرام بخاراور کھانسی میں کھلاتے ہیں 


رنگ: سرخ وسفید                        ذائقه: ترش 


مزاج: سردوخشک درجہ دوم 


مقدار خوراك: آب انار بطور دوا 4 2 ملی لیٹر سے 60 ملی لیٹر تک ۔ انار دانہ 6 گرام 


افعال و استعمال: ْابض،مقوی قلب و جگر مسکن صفرا اورخون ، سینے کی سوزش کومٹا تا ہے، معدہ اور جگر کی گرمی کوتسکین دیتا ہے ۔ صفرا کو مانع ہے۔ متلی وقے کوروکتا ہے۔ پیشاب خوب لاتا ہے۔انارترش میں انارشیریں کی بہ نسبت قوت ادرار زیادہ ہے۔ پیس کر پینا پیٹ کے کرموں کو خارج کرتا ہے۔ پھولوں کو باریک پیس کر بطورمنجن استعمال کرنے سے دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا اورخون بہنے کوروکتا ہے۔ تپ کی وجہ سے جوقے اور دست آتے ہوں ان کو بند کرتا ہے۔ گرمی کے یرقان کو فائدہ مند ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.