انار کھٹ مٹھا ، رمان مر ، انار میخوش

 انار کھٹ مٹھا : 

(عربی) رمان مر ۔ ( فارسی) انارمیخوش ۔



مشہور عام قندھاری بہتر ہوتا ہے۔۔


 رنگ: سرخ وخوش رنگ اندراور باہر سے سرخ ۔ 


ذائقہ: چاشنی داراورخوش مزه


 مقدار خوراك: بطور دوا آب انار 24 ملی لیٹر سے 60 ملی لیٹر تک


 مزاج: سردوتر درجہ پہلا 


افعال و استعمال: تمام افعال و خواص میں انار شیریں سے ملتا ہے بلکہ اس سے زیادہ قوی الاثر ہے ۔ صفراوی مزاجوں کے لئے نہایت مفید ہے، اگر اس کا عرق بمع پوست کے نچوڑ کر اس میں شکر ملا کر پئیں تو صفراوی قے و دست، خارش اور یرقان کو بے حد مفید ہے ہچکی کو بند اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔۔ اگر اس کا عرق تانبے کے برتن میں اس قدر جوش دیا جاۓ کہ گاڑھا ہو جاۓ تو اس کو آنکھ میں لگانا قوت باصرہ کوتقویت دیتا ہے اور نفع بخش ہے ۔اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رب بنایا جا تا ہے۔ 


نوٹ: پوست اناریعنی نسپال میں۲۲ تا ۲۵ فیصد ٹے نین ہوتی ہے۔ پھولوں کوگلناراورخشک شدہ تخموں کوانار دانہ کہتے ہیں۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.