بونٹ
لاطینی/ نباتاتی نام CICER ARIETINUM LINN
(عربی) حمض الاخضر ۔(فارسی) نخود سبز۔(سندھی) کچاچنا۔ انگریزی BENGAL GRAM FRESH
مشہور عام ہے اس کے پتے بہت چھوٹے باریک ہوتے ہیں۔۔
رنگ: سبز
ذاتفه: خوش مزہ پھیکا۔
مزاج: سردوخشک درجہ اول
افعال و استعمال: بلغم خون اور صفرا کو بڑھاتا ہے۔ بدن اور باہ کا مقوی ہے ۔ ممسک ہے ۔ منہ کی بد بو کو دور کرتا ہے۔ میسور، بنگلور (جنوبی ہند) میں بونٹ کا سرکہ بہت مقبول ہے ۔ یہ دراصل سرکہ نہیں ہوتا ۔ ایک لکڑی کے سرے پر کوئی صاف اور باریک کپڑا باندھ لیتے ہیں اوراس کو صبح کے وقت پودوں کے ساتھ چھوکر شبنم اکٹھی کر کے نچوڑ لیتے ہیں ۔ اس میں اوگزے لک ایسڈ کی کثیر مقدار ہوتی ہے۔
(غیرسمی)