بوزیدان ، مستعجلہ ، ستاوری

 بوزیدان

 لاطینی/ نباتاتی نام  PYRETHRUM INDICUM LINN

(عربی) مستعجلہ ۔ (فارسی) بوزیدان ۔ ستاوری ۔ (انگریزی) SWEET PELLITORY ۔ 



ایک بیل دار بوٹی کی سفید رنگ کی ٹھوس اورسخت جڑ ہے ۔اس کے اوپرلکیریں کھینچی ہوتی ہیں ۔ یہ جم طول اور رنگت میں عاقرقرعا کے مشابہ ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ تند وتیز نہیں ہوتا۔ اس کی ماہیت میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

رنگ: سفید

 ذائقه: قدرے شیریں

 مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم

مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک

 مصلح: شہد خالص، روغن گل

 افعال و استعمال: ملطف ، مدر بول اور مقوی ومحرک باہ ہے۔ اس کو مقوی باہ معاجین اور سفوفات میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ مادہ صفراوی کو براہ راست خارج کرتی ہے ،  یہ مہنگی چیز ہے۔ جنگ کے زمانے میں نایاب تھی ۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.