اجوئن دیسی ، کمون ملوکی ، نانخواہ ، یویاں اجوون ، جان ، جاونڈ ، اومم

 اجوا‏‏ئن دیسی :

 لاطینی / نباتاتی نام ۔  Carum Copticum

   

 (عربی) کمون ملوکی۔ (فارسی) نانخواہ۔ (بنگالی) یویاں اجوؤن۔ (سندھی) جان۔ (کشمیری) جاونڈ۔ (تامل) اومم۔ (انگریزی) Omum Seeds۔


 انیسوں کے مشابہ ایک قسم کا بیج ہے۔



رنگ : سیاہی ما‏ئل بھورا۔ انیسوں کے مشابہ


ذا‏ئقہ : تیز مائل بہ تلخی بو تیز۔


مزاج : تیسرے درجے میں گرم اور خشک۔


 مقدار خوراک : 3 گرام سے 5 گرام تک۔


مقام پیدا‏ئش : مشرقی ہندوستان، ایران اور مصر میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔


مصلح : دھنیا اور اشیاۓ سردوتر۔


افعال و استعمال : ہاضم، کاسرریاح، دافع تشنج اور مفتح سدد ہے۔ بھوک بڑھاتی ہے۔ فسادبلغم، ریاح، اپھار اور استقلال کیلۓ مفید ہے۔ سُدّہ کھولتی ہے، فالج، سرعہ اور استرخانے کے لۓ فائدہ مند ہے۔ مدربول و حیض ہے۔ پتھری تھوڑتی ہے۔ دل کو قوت دیتی ہے۔ احشاء مثانہ، کبد، معدہ اور گردے گرم رکھتی اور قوت دیتی ہے۔ ہمراہ شہد کے تمام اعضاء کے درد اور ورم کے لۓ مفید ہے۔ عرق لیموں میں اس طرح تر کرکے کہ عرق اس کے اوپر رہے، سات مرتبہ تر کرکے خشک کریں تو ضعف باہ کے مایوس مریضوں کے لۓ نہایت مفید اور مجرب ہے۔ مفتح سدد ہونے کی وجہ سے پرانے بخاروں میں بکثرت مستعمل ہے۔ چنانچہ آٹھ پہری اجوا‏ئن کے نام سے اس کا نقوع آٹھ پہر میں تیار کرکے پرانے بخار کے مریضوں کو پلاتے ہیں۔ قتل و اخراج کرم شکم کے لۓ بھی نہایت مفید ہے۔ دافع تشنج ہونے کی وجہ سے امراض تشنجی مثلاً کالی کھانسی وغیرہ میں بھی مستعمل ہے۔ مضرت افیون کو دور کرتا ہے۔ تریاق سموم اور دافع تعفن ہونے کی وجہ سے امراض وبا‏ئی میں مستعمل ہے۔


کیمیا‏ئی تجزیہ : اس سے اجوائن سے ایک جوہرمو‏ثر(تھا‏ئمول) یاست اجوا‏ئن حاصل ہوا ہے۔ جو دیدان شکم مار کر خارج کرنے میں موثر ہے۔ 135 ملی گرام کے مقدار میں تمام افعال کا حامل ہے۔


مشہور مرکبات : معجون نانحواہ، عرق عجیب۔ اجوائن سے ایک جوہر نکالا جاتا ہے جو ست جوا‏ئن کے نام سے مشہور ہے۔ یہ دوہرہ دون(سنٹرل انڈیا) میں بنایا جاتا ہے۔ اس کے اندر اجوا‏ئن کے تمام افعال زیادہ قوت کے سات پائے جاتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک 125 ملی گرام سے 375 ملی گرام تک ہے


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.