بنولہ ، حب القطن ، پنبہ دانہ ، کپاس بیچی ، ککڑا

 بنولہ 

 لاطینی/ نباتاتی نام GOSSYPIUM HERBACEUM LINN

 (عربی ) حب القطن ۔ (فارسی )  پنبه دانه ( بنگلہ ) کپاس بیچی (سندھی) ککڑا۔ (انگریزی) کاٹن سیڈز COTTONSEEDS ۔



مشہور چیز ہے ۔اس کا مغز نکال کر استعمال کیا جا تا ہے۔ تحقیقات جدیدہ سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں وٹامن ب ا بکثرت موجود ہے ۔

 رنگ: تیل ہلکا زرد 

ذائقه: چربیلا

 مزاج: گرم و تر بدرجه دوم

 مقدار خوراك: مغز5 گرام سے 9 گرام تک ۔ تیل 15 ملی لیٹر سے 30 ملی لیٹرتک ۔

 افعال و استعمال: ملطف ، ملین  ، منفث بلغم ، مولد شیر اورمقوی باہ ہے۔لاغری، درد سرکہنہ، زچہ عورت میں دودھ کی کمی اور ضعف باہ میں اس کی دودھ کے ہمراہ کھیر پکا کر کھلاتے ہیں ۔ درد سر کو دور کرنے کے لیے مغز پنبہ دانہ اورتخم خشخاش کا حریرہ بنا کر پلا نا سودمند ہے۔ مغز پنبہ دانہ کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ جو بناسپتی گھی بنانے میں مستعمل ہے۔ اس کو روغن زیتون کی بجاۓ استعال کر سکتے ہیں ۔ مرطب ہونے کی وجہ سے اس تیل کی مالش کرتے ہیں ۔ جالی ہونے کے باعث مغز پنبہ دانہ کو ابٹنوں میں شامل کیا جا تا ہے۔ چہرے کی جھائیں اور سیاہ داغ کے لیے طلاءََ مفید ہے ۔

  (غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.