انار میٹھا ، رمان حلو ، انار شیریں ، داڑھوں مٹھوں ، داڑم ، ڈالم

 انارمیٹھا:

لاطینی/ نباتاتی نام   PUNICA GRANATUM LINN


 (عربی) رمان حلو ۔  (فارسی ) انار شیر یں  ۔  (سندھی) داڑھوں مٹھو ۔ (بنگالی) داڑم ۔ ڈالم ۔   (انگریزی)POMEGRANATE SWEET۔ 



مشہور عام میوہ ہے۔ اس کے دانوں کا پانی شیریں ہوتا ہے ۔ سب سے افضل انار بیدانہ ہے جس کی گٹھلی نزم ہوتی ہے۔۔


 رنگ: سرخ وسبز ۔ دانہ سفید و سرخ


 ذائقه. شیر یں


 مزاج: سردتر بدرجہ اول ۔ بعض معتدل کہتے ہیں


 مقدار خوراك: بطور دوا آب انار 24 ملی لیٹر سے 60 ملی لیٹر تک 


افعال و استعمال: مقوی قلب دیگر ومؤلد خون صالح ہے قلیل الغذا ہے ۔ کثرت استعمال سے نفخ پیدا کرتا ہے ۔ مدربول ہے، گرم مزاجوں کے لئے عمدہ غذا ہے۔ پیاس کوتسکین دیتا ہے۔ اعضائے رئیسہ کو تقویت دیتا ہے۔ اس کا عرق مع پوست اسہال سیلان خون ، بواسیر اور قے الدم کو بند کرتا ہے۔ قابض ہے لیکن اس کی کثرت غذا کو فاسد کر دیتی ہے۔اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ بدفعات پلانا قاتل کدو دانہ ہے۔ اس کے پلانے کے بعد روغن بیدابخیر بقدر مناسب پلانے سے مرے ہوۓ کیڑے خارج ہو جاتے ہیں ۔ تازہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انار میں جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور انار ٹی بی کے مریضوں کے لئے بہترین غذا ہے۔ اس کے دانوں میں پانی پکا کر گاڑھا کر کے آنکھ میں لگا نا مقوی بصارت ہے۔ انار میں 78 فیصد رطوبات 1.6 فی صد پروٹین چکنائی 0.7 فی صد ، معدنی اجزاء5.1 فی صدریشے 14.5 فی صد ، کاربوہائیڈریٹس ، معدنی اجزاء میں کیلشیم فاسفورس، آئرن، وٹامن سی ،اور کچھ مقدار وٹامن بی کمپلیکس شامل ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.