انت مول ، عشبتہ النار ، انت مول ، عشبہ ہندی ، نناری ، مگرابو

 اننت مول : 


 لاطینی/ نباتاتی نام    HEMIDESMUS INDICUS


 (عربی )عشبتہ النار ۔ (سنسکرت )  اننت مول ۔  (فارسی )  عشبہ ہندی ۔ ( تامل ) نناری  ۔ (ہندی) مگرابو ۔ (انگریزی) کنٹری سارسپر یلا COUNTRY 

   SARSAPARILLA  




بیل دار بوٹی ہے، اس کی بیل کہیں تو درختوں پر چڑھی ہوئی اور کہیں زمین پر پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ بیل کے اوپرے  پتے چوٹے اور جڑ کی طرف بتدریج بڑے ہوتے جاتے ہیں ۔ برسات میں پرانی جڑیں پھوٹ کر اور بنتی رہتی ہیں اور بکثرت ہوتی ہیں اس لئے سنسکرت میں اس کو اننت مول یعنی بے انت جڑوں والی کہتے ہیں ۔


رنگ: سیاہ ۔ پھول سفید 


ذائقہ : گیلی جڑ شیریں 


مزاج: گرم وخشک بدرجہ سوم


 مقام پیدائش: شمالی ہندوستان ، بنگال ، ٹرانکوور۔ لنکا


 افعال و استعمال: جڑ ملطف ، معتدل اور مقوی ہے۔  ادرار کرتی ہے، پسینہ لاتی ہے، بھوک لگاتی ہے۔ امراض جلد خارش، جذام خصوصاً آ تشک میں نافع ہے۔ خون صاف کرتی ہے۔ عشبہ مغربی کا قائم مقام ہے ۔اس کی جڑوں کو دودھ میں پکا کرشکر سفید ملا کر پرانی کھانسی اوراسہال میں بطور ٹا نک بچوں کو دیتے ہیں۔(غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.