روپامکھی :
(عربی) اقلیمیاۓ فضہ ۔ (فارسی ) چرک نقرہ ۔ (
بنگالی ) روپے ماکشی۔ (سنسکرت) تارماکشی ۔ (سندھی) تھتھی روپی ۔
ایک معدنی چیز
ہے جو وزن میں بھاری ہوتی ہے اور چاندی کی کان سے نکلتی ہے ۔
رنگ: سفید
چمکدار مائل بہ سیاہی
مزاج : سرد و
خشک بدرجه دوم
افعال و استعمال: بیرونی طور پر جالی ، قابض اور مجفف رطوبات
ہے۔ اس کا مناسب ادویہ کے ہمراہ سرمہ بنا کر ضعف بصر ، جالا ، ناخونہ اور نزول
الماء کے لیے آنکھ میں لگاتے ہیں۔ نیز زخموں کے خراب گوشت کو دور کرنے اور متعفن
رطوبت کو خشک کرنے کے لیے بعض مرہموں میں شامل کرتے ہیں۔اندرونی طور پر مستعمل
نہیں۔