رواسن ، بگو ، اگستی ، مانجھادڑی

رواسن  :

(اردو) ۔ (بنگلہ)، بگو۔ (مرہٹی) اگستی۔ (سندھی) مانجھادڑی۔ (انگریزی) AGATI-GRANDIFLORA  ۔




اس کے پتے باریک ٹہنیوں پراملی کے مشابہ ہوتے ہیں، پھلی لوبیا کی پھلی کی مانند، پھول باہر سے نیلا اندر سے سرخ ، زرد یا سفید۔

 افعال و استعمال: پتے اور پھولوں کا رس نچوڑ کر ناک میں سڑکنا زکام ، نزلہ اور درد سر میں مقبول گھریلو علاج ہے۔ سرخ پھول والی رواسن کی جڑ کو پانی کے ساتھ پیس کر متورم جوڑوں پر لیپ کرتے ہیں۔ جب بصارت میں دھندلا پن ہو تو پھول کا رس نچوڑ کر آنکھوں میں ٹپکاتے ہیں۔

 نوٹ: بعض کتابوں میں جینتی اور رواسن کو ایک ہی چیز لکھا ہے لیکن یہ غلط ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.