دہماسہ :
لاطینی نباتاتی نام FOGONIA ARABICA
(ہندی)۔(بنگلہ)
درالبھا۔ ( گجراتی ) دھماسو۔ (سنسکرت ) جواسا۔( بنگالی) کمل۔ (سندھی) ڈاماہو۔
مفروش کانٹے دار بوٹی ہے۔ جوانسہ کے مشابہ ہے
لیکن پتا بہت چھوٹا اور پھل دانہ سا۔ اس کے پھول کانٹوں کے سروں پر لگتے ہیں۔ بعض
نے اس کو شکاعی اور بعض نے بادآورد کہا ہے ۔
رنگ: پھول
سفید
ذائقه: تلخ
مزاج: سرد و
خشک بدرجہ اول۔ بقول بعض گرمی وسردی میں معتدل
مقدار خوراک: 3 گرام سے 5 گرام تک
مقام پیدائش:
پنجاب اور یوپی کے میدانی علاقوں میں خصوصاً دریاؤں کے کنارے ریتلی زمین میں پیدا
ہوتی ہے ۔
افعال و
استعمال: مسکن ، دافع بخار مقوی معدہ وجگر اورمصفی خون ہے ۔ پیاس بجھاتی ہے۔ قے کو
ساکن کرتی ہے ۔ سوزش دہن ، قے ، اسہال ، کھانسی اور بخار میں ہم وزن مویز کے ساتھ
اس کا جوشاندہ دے سکتے ہیں ۔ اس کے پتے لیموں کے عرق میں پیس کر لگانے سے بال سیاہ
ہو جاتے ہیں ۔