دہنہ فرہنگ :
(فارسی)۔ (عربی) دھنج ۔
ایک پتھر مشہور ہے ۔۔
یہ سونا ، چاندی ، تانبا اور لوہے کی کان سے
نکلتا ہے۔ سونے ،چاندی، تانبے وغیرہ کی کان سے گندھک کے بخارات چڑھ کر کان کے
جوفوں میں منجمد ہو کرسخت پتھر بن جاتے ہیں۔ ذہبی یعنی طلائی عمدہ ہے۔
شناخت: لو ہے
پر ترشی لگا کر اس پتھر کوگھس کر دیکھیں جس جسد کا ہوگا وہی کس ظاہر کرے گا۔
رنگ: سبزی
مائل چمکدار۔
ذائقہ: پھیکا
مزاج : گرم
خشک بدرجہ چہارم
افعال و
استعمال: اکثر زہروں کی مارگ ہے خصوصاً تانبے والا لیموں کے رس میں گھس کر کھلانے
سے افیون کا زہر دفع کرتا ہے اور ہمراہ سرکے کے اس کالیپ داد اور سیاہ داغ اور
سفید داغ کو مفید ہے۔ اس کی انگوٹھی پہننا درد گردہ کے لیے بالخاصہ مفید بیان کی
جاتی ہے ۔
سم قاتل ہے۔
کھانا نہیں چاہیے بلکہ منہ میں رکھ کر تھوک نگلنا بھی مہلک ہے۔