سرب جیا :
(ہندی) سبھاجیہ ۔ ( بنگلہ ) سروجیا ۔ ( مرہٹی )
دیوا کیلی ۔ (انگریزی) انڈین شاٹ INDIAN SHOT ۔
یہ پودا باغوں میں لگایا جاتا ہے۔ اس کے پتے بڑے
اور سخت ہوتے ہیں۔ بیج مٹر جیسے گول ۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔
رنگ: بیج سیاہ چمکدار ۔
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان کے باغات میں خوبصورتی کے لیے لگاتے ہیں۔
افعال و استعمال: اس کی جڑ مدر بول اور ملطف ہے۔
جب مویشی کوئی زہریلی گھاس کھالے جس سے اس کا پیٹ پھول جائے تو اس کی جڑ کا پیاز
ٹکڑے ٹکڑے کر کے چاول کے پیچھ میں پکا لیتے ہیں اور پسی ہوئی مرچ ملا کر مویشی کو
پلاتے ہیں۔
