سدا سہاگن ، سیند دری

سدا سہاگن ۔ سیند دری:



ایک مشہور پودا ہے جس کا قد ایک گز یا اس سے قدرے بڑا ہوتا ہے۔اس کے پتے کنگرے دار اور تکونیا ہوتے ہیں۔ جن کو وضع شہتوت کے پتوں کی سی ہوتی ہے لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
 رنگ: پتے سبز ۔ پھول سرخ خوش نما ۔
مزاج : سرد وتر بدرجہ اول ۔
مقدار خوراك: 6 گرام سے 12 گرام تک ۔
افعال و استعمال: اس کے پتے مسکن اور مزلق ہیں ۔ زہر کے اثر کو زائل کرتا ہے۔ خون اور صفرا کے فساد کو مٹاتا ہے۔ آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے۔ تازہ یا خشک پتوں کو پانی میں پیس کر یا رات کو پانی میں بھگو کر صبح مل چھان کر مصری ملا کر پینا سوزاک کے لیے اکسیر ہے ۔ پتوں کا پانی درد کان کو مفید ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.