سنگھاڑا (یا
کسیرو) :
لاطینی/ نباتاتی نام TRAPA BISPINOSA
(
بنگلہ ) پانی پھل ۔(انگریزی) INDIAN WATER CHESTNUT۔
ایک بیل دار
بوٹی کا سہ گوشه ، سخت پوست والا پھل ہے
جس کے دونوں طرف کانٹے ہوتے ہیں۔ اس کے مغز میں نشاستہ بکثرت ہوتا ہے۔اس کے چھلکے
میں مینگنیز کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔
رنگ: پوست
سیاه ، مغز سفید ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج: تازہ
سنگھاڑا سرد تر ۔ خشک سنگھاڑا سرد و خشک ۔
مقدار خوراك:
5 گرام سے 12 گرام ۔
مقام پیدائش:
یہ آبی پودا جھیلوں جوہڑوں اور تالابوں میں تیرتا ہوا ہند و پاکستان میں پایا جاتا
ہے ۔
افعال و
استعمال: مولد ومغلظ منی ، حابس وقابض ہے۔ گرم مزاجوں کومقوی باہ ، اس کو ضعف باہ
اور جریان کے علاج میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ خونی دستوں کو روکتا ہے۔ دیر
ہضم اور قلیل الغذا ہے۔ اس کو بکثرت کھانے سے قولنج یا درد شکم کی شکایت ہوجایا
کرتی ہے ۔