سنگتره :
لاطینی/ نباتاتی نام CITRUS AURANTIUM
(فارسی) رنگترہ ۔ (ہندی) نیرنگی ۔ ( بنگالی)
کملا نیبو۔ (انگریزی) اورنج ORANGE ۔
مشہور پھل ہے
۔
رنگ: سرخ زردی
مائل ۔
ذائقه: چاشنی
دارشیریں ۔
مزاج: سرد وتر
بدرجہ سوم ۔
مقام پیدائش:
ناگپور( ہندوستان)، جنوبی چین وغیرہ ۔
افعال و استعمال: قاطع صفرا ، مفرح اور مسکن
تشنگی ہے۔ حرارت جسمانی کو فرو کرتا ہے، دل کو تقویت بخشتا ہے۔ ہوا کی سمیت کو دور
کرتا ہے۔اس کا چھلکا جالی ہونے کے باعث ابٹنوں میں شامل کرتے ہیں۔ چہرے کا داغ وسیاہی کو دور کرتا ہے اور رنگ نکھارتا ہے۔
صفراوی مریضوں کے موافق ہے۔
سنگترہ کے 100 گرام میں 87.6 فی صد رطوبت، 0.7
فی صد پروٹین، 0.2 فی صد چکنائی، معدنی اجزاء میں کیلشیم 26 ملی گرام ، فاسفورس 20
ملی گرام ، آئرن 0.3 ملی گرام وٹامن سی 30 ملی گرام اس کے علاوہ سوڈیم ، پوٹاشیم ،
میگنیز ، تا نبہ ، سلفر اور وٹامن اے بی اورسی بھی ہوتے ہیں۔