سہاگہ :
لاطینی کیمیائی نام SODIUM BORATE
(عربی ) بورق .. ( فارسی ) تنکار۔( گجراتی ) ٹنکن کھار ۔ ( مارواڑی) سوگی۔ (سندھی) سہاگو۔ ( بنگالی) سوہاگہ ۔ (انگریزی) بوریکس BORAX
مشہور چیز ہے۔ یہ
معدنی اور مصنوعی دو قسم کا ہوتا ہے ۔
رنگ: سفید ۔
ذائقه: شور ۔
مزاج : گرم
خشک درجه ۳
مقدار خوراک: 1/2 گرام سے ایک گرام تک۔
مقام پیدائش: تبت ، نیپال سے معدنی سہاگہ آتا
ہے۔
افعال و استعمال: کاسرریاح ، ہاضم ، قاتل جراثیم
، جالی ، اکال ، منفث ومخرج بلغم ہے۔
کاسرریاح اور ہضم ہونے کی وجہ سے چورنوں میں شامل کرتے ہیں ۔ سونا، چاندی وغیرہ کو
تپا کر اس کا سفوف ڈالتے ہیں تا کہ جلد
پگھل جائے ۔ قاتل جراثیم ہونے کی وجہ سے اس کے مطبوخ سے زخموں کو دھوتے ہیں ۔
جالی ہونے کے
باعث امراض جلدیہ میں خارجاََ استعمال کرتے ہیں ۔ سہاگہ بریاں ۱ حصہ شہد خالص ۸
حصہ مخلوط کرکے بطور دافع تعفن ، منہ
پکنے، زبان پھٹ جانے اور مسوڑھوں کے زخموں پر لگاتے ہیں ۔ جالی اور اکال ہونے کی
وجہ سے اس کو بار بار لگانا زائد اور بد گوشت کو کاٹ دیتا اور بواسیری مسوں کو
ساقط کرتا ہے۔ اسکو مرہموں اور سنونات میں ڈالتے ہیں اور صلابت طحال تحلیل کرنے کے
لیے خوردنی طور پر استعمال کرتے ہیں۔
(غیرسمی)