فرفیون ، اکل بنفشہ ، افبیون

فرفیون  :

لاطینی نباتاتی نام EUPHORBIA CADUCIFOLIA HALNES

 (عربی ) اکل بنفشہ۔ ( فارسی) افربیون۔ (انگریزی) ملک ہیج MILK HEDGE ۔




مراکو (افریقہ) کی ڈنڈا تھوہر کا منجمد دودھ ہے ۔ بہتر وہ فرفیون ہے جو صاف تازہ خاکی رنگ زردی مائل تند تیز مزہ ہے ۔ جب زبان پر رکھیں تو زبان کو کاٹے اور ایک مدت تک سوزش باقی رہے۔ جو فرفیون تازہ ہوتا ہے وہ پانی میں جلد گھل جاتا ہے۔  پرانا سرخ سیاہی مائل ہوجاتا ہے اور جلدی نہیں گھل سکتا اور تیزی بھی اس میں کم ہوتی ہے ۔

رنگ: بھوری زردی مائل ۔

ذائقه: تلخ و تیز کاٹنے والا ۔

مزاج : گرم ۴۔ خشک ۴ ۔

مقدار خوراک: 250 ملی گرام سے 500 ملی گرام ۔

افعال و استعمال: دوائے مسہل اور نافع بلغم ہے۔ پٹھوں کے لیے مفید ہے۔ بلغمی وعصبی امراض مثلاََ لقوہ ، فالج ، خدر، رعشہ اور استسقاء وغیرہ میں کھلائی جاتی ہے ۔ نیز اس کو کسی روغن میں شامل کرکے انہی امراض میں بطور

مالش یا ضماد بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا فرزجہ حیض جاری کرتا ہے۔ فرفیون اور افیون کو ہرگز اکٹھا کھرل نہ کریں ورنہ دونوں کا اثر زائل ہوجاۓ گا ۔ قوت اس کی چار برس تک رہتی ہے اس کے بعد ضعیف ہوجاتی ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.