فرنجمشک، فتاری ، بابوئی تلسی ، بالگوئے خرد ، رام تلسی

فرنجمشک  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   OCIMUM BASILICUM LINN

(عربی) فتاری ۔ ( بنگالی)  بابوئی تلسی ۔ ( فارسی) بالنگوۓ خرد ۔ (ہندی) رام تلسی ۔ (انگریزی) سویٹ باسل SWEET BASIL۔




ایک سدا بہار بوٹی ہے۔ ریحاں یا تلسی کی قسم سے ہے مگر اس کے پتے اور درخت تلسی سے قدرے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کی خوشبو لونگ کی خوشبو سے مشابہت رکھتی ہے اسی واسطے اس کو ریحان قرنفلی بھی کہتے ہیں ۔ اس کا پودا 4 سے 8 فٹ تک اونچا ہوتا ہے اس کے پتے اور تخم دواءََ ستعمل ہیں۔

رنگ: بیج بھورا ، پھول سیاہ ۔

ذائقہ:کسی قدر تلخ ۔

مزاج :  گرم خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک ۔

مقام پیدائش: مشرقی بنگال ، چٹاگانگ (بنگلہ دیش ) مشرقی نیپال اور دکن ۔ اس کا اصلی مسکن سندھ اور ایران ہے ۔

مصلح: نبات سفید ۔

بدل: بادرنجویہ ۔  تخم کا بدل تخم بالنگو ۔

افعال و استعمال: مقوى ومفرح قلب ، مقوی معدہ ، کاسر ریاح ، مجفف اور دافع تعفن ہے۔ چبانے سے مسوڑھوں کو قوی کرتی ہے۔ بلغمی اور سوداوی خفقان اور وسواس کو نافع ہے۔ دل اور جگر اور معدہ کو قوت دیتی ہے ۔ اس کے بیجوں سے زرد رنگ کا تیل نکلتا ہے جو رنگ وبو میں روغن اجوائن کے مشابہ ہوتا ہے ، اور مرض سوزاک میں مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کے خشک پتوں کو باریک پیس کر کرم بینی اور پنیس (عضو تناسل ) میں نسوار لیتے ہیں اور درد کان میں اس کے سبز پتوں کا رس کان میں ٹپکاتے ہیں ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.