لوبان ، عصبی لبان ، عصارہ ضرد ، حسن لبہ

لوبان :

 

لاطینی/ نباتاتی نام  STYRAX BENZOIN DRYANDER

 

 (عربی) عصبی لبان ۔ عصاره ضرد ۔ (فارسی ) حسن لبہ ۔ ( انگریزی) بنزوئن BENZOIN ۔



درخت ضرد کی رال دار گوند ہے جو لوبان سماٹرا یا جاوا سے آتا ہے  ۔  وہ داغدار یا چتکبرا ہوتا ہے اور اس کے دانے اشکی ( آنسو کی مانند ) ہوتے ہیں جو باہم مل کر ڈلے بنے ہوئے ہوئے ہیں ۔ اور اس کی بومثل میعہ سائلہ کے ہوتی ہے اسے کوڑ یا لوبان کہتے ہیں لیکن سیامی لوبان کے ڈلے سرخی مائل بھورے ہوتے ہیں اور اس کے دانے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں اور اس کی بومثل ونیلا کے ہوتی ہے ۔ اطباء اور وئید کوڈیا لوبان کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔  لیکن طب جدید میں سیامی لوبان ہی دواء مستعمل ہے۔ کیونکہ اس میں کثافت یا کھوٹ نہیں ہوتا ۔ اور یہ الکحل (۹۰ فیصد ) میں بالکل حل ہو جاتا ہے ۔ لوبان میں سنامک ایسڈ اور بینزوئک ایسڈ کے اجزاپاۓ جاتے ہیں ۔

 

رنگ: باہر سے زرد یا بھورا سرخی مائل اور توڑ نے پر اندر سے سفید ۔

 

ذائقہ: خوشبودار ۔

 

مزاج : گرم خشک ۔

 

 مقدار خوراك: 250 ملی گرام تا 750 ملی گرام ۔ جوہرلوبان 50 ملی گرام تا 120 ملی گرام بالائی میں ملا کر۔

 

 مقام پیدائش: جاوا ۔  سماٹرا ۔  سیام اور ملایا ۔  ہر سال دس لاکھ روپے کا لوبان براستہ پنیانگ آکر ہندوستان میں کھپت ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال: دافع تعفن ، محرک کبد  ، منفث و مخرج بلغم ، دافع بخار اور مقوی باہ ہے ۔ مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے اس کو بلغمی کھانسی اور ضیق النفس میں شموماََ وشرباََ استعمال کرتے ہیں ۔ کوڑیا لوبان ہمراہ شربت بنفشہ کھلانے سے  پسینہ آ کر بخار اتر جاتا ہے۔ اس کو مرہموں میں ملایا جاتا ہے تا کہ عرصہ تک رکھنے سے مرہم بگڑ نہ جائے ۔ اس کی لکڑی کی چٹکی خون بہنے کو مفید ہے۔

اس کا تیل پٹھوں کو قوت دیتا ہے۔ او جاع بارده  لقوہ ، فالج ، وجع المفاصل کو مفید ہے۔ اس کی دھونی دافع تعفن ہے ،  کیڑوں کو بھگاتی ہے اس لیے بیمار کے کمرے میں جلاتے ہیں ۔ لوبان کا جوہر دمہ اور تقویت باہ کے لیے مستعمل ہے۔  بادام ، جوزبوا اور جوہر لوبان ملا کر کھانا دماغ کوقوت دیتا ہے  ۔  اور جاڑوں میں سردی کے نقصانات سے بچاتا ہے۔

(غیرسمی ) ۔

کیمیائی تجزیه : سے لوبان میں حسب ذیل اجزاء موجود ہیں۔

 بنزویک ایسڈ ، سنےمک ایسڈ ، اڑنے والا تیل ، رال۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.