لہسوڑہ ، دبق ، سپستان ، لیسوڑا ، بہوبار ، نانو گنڈی

لہسوڑہ  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   CORDIA LATIFOLIA ROXB

. (عربی) دبق ۔ (فارسی ) سپستان ۔ (سندھی) لیسوڑا۔ (بنگالی) بہوبار۔ (گجراتی) نانوگنڈی ۔ (انگریزی) سیبسٹن پلم SEBESTEN PLUM۔



ایک درخت کا لیس دار اور گول برابر جھربیری کے پھل ہیں ۔

رنگ: خام سبز ، پختہ گلابی ۔

ذائقه: خام پھیکا و پختہ قدرے شیریں ۔

مزاج: معتدل مائل به رطوبت ۔

مقدار خوراك: ۹ دانہ سے ۱۵ دانہ ۔

مقام پیدائش: تمام ہندوستان خصوصاََ بنگال ۔

افعال و استعمال: ملين  حلق وصدر ، منفث بلغم ، مزلق اور ملین طبع ہے۔  پکے ہوۓ لہسوڑے پھلوں کی مانند کھائے جاتے ہیں ۔ خشک شدہ لسوڑے دوا کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں ۔ پیٹ اور سینہ کونرم کرتا ہے اور حلق کے کھرکھرانے کو  اور ورم حلق کو نافع ہے ۔ بلغمی اور خونی مواد کو بھی چھانٹتا ہے اور تیزی صفرا اور خون کو اور پیاس کو تسکین دیتا ہے اور پیشاب کی چنک کو دفع کرتا ہے اور آنتوں کی خراش اور گرمی کی تپ کو مفید ہے ۔

 دمہ خشک کھانسی اور درد سینہ کو نافع ہے ۔ اس کی کونپل کا نقوع بار بار پیشاب کرنے اور سوزش بول کو نافع ہے۔

کیمیائی تجزیه: لہسوڑہ کی چھال میں COROIRE نامی جوہر ہے اس کے علاوہ گلوکوز ،  گوند اور لعابی مادہ ہوتا ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.