لاطینی نام CALCIUM SILICATE
( فارسی ) ۔ (عربی) حجرالسمک ۔(انگریزی)OTOLITH۔
سہ گوشہ چپٹا پتھر ہے جو پتھرچٹہ اور سنول مچھلی کے سر سے نکلتا ہے۔
رنگ: سفید بھورا۔
مزاج : گرم خشک ۲۔
مقدار خوراك: ایک گرام ۔
مقام پیدائش: پسنی ( خلیج فارس) ۔
افعال و استعمال: مدر بول ہے، پتھری کو توڑتا ہے۔ اس کو پیس کر سنگ گردہ ومثانہ کے لیے معجونات وغیرہ کے ہمراہ دیتے ہیں ۔
معجون سنگ سرماہی مشہور مرکب ہے۔