نیل کھنٹی

نیل کھنٹی  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  CHROZOPHORA PLICATA

 



 ایک مشہور پہاڑی بوٹی ہے جو زمین پر بچھی ہوتی ہے۔ ٹہنی یا شاخیں نہیں ہوتیں ۔ پتے بیضوی اور چوڑے ،  ایک طرف سے سبز دوسری طرف سے گہرے سرخ اور کھردرے ہوتے ہیں ۔

 

رنگ: پھول نیلگوں ۔

 

ذائقه: قدرے تلخ ۔

 

مزاج :  گرم وتر اور بعض کے نزدیک گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: پانچ گرام سے سات گرام ۔

 

مقام پیدائش: پہاڑی علاقوں میں ۲ ہزار سے ۸ ہزار کی فٹ کی بلندی پر ملتی ہے ۔

 

 مصلح: شہد خالص ۔

 

بدل: برہم ڈنڈی۔

 

 افعال و استعمال: مصفی خون ، دافع تپ کہنہ مصفی خون ہونے کی وجہ سے فساد خون ، آتشک ، سوزاک ، پھلبری اور سرخ بادہ کو بالخصوص فائدہ دیتی ہے۔ پرانے بخاروں کے دفعیہ کے لیے اس کے خشک پتوں کا سفوف بمقدار ایک گرام صبح وشام پانی کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.