نیلا تھوتھا ، توتیائے اخضر ، نیلا توتیا ، توتیا سالو ، کاپر سلفیٹ

نیلا تھوتھا  :

 

 (انگریزی نام)   COPPER SULPHAT

 

(عربی) تو تیائے اخضر ۔ (اردو ) نیلا توتیا ۔ (سندھی) توتیا سالو۔ (انگریزی) کاپر سلفیٹ ۔

 

 گہرے نیلے رنگ کی ڈلیوں کی شکل میں ہوتا ہے ۔ تانبے کو تیزاب گندھک میں حل کر کے حاصل کیا جاتا ہے ۔

 

رنگ: زنگاری ۔

 

ذائقہ: تیز اور شور ۔۔

 

مزاج : گرم خشک درجه ۴ ۔

 

مقدارخوراک: ۲ چاول سے ۴ چاول ۔ بطور مقئی 250 ملی گرام سے 625 ملی گرام تک ۔

 

افعال و استعمال: اکال ،  قابض ،  مجفف قروح ، مقئی ، مصفی خون اور مخرج بلغم ہے ۔ گوشت کاٹتا اور کھا جاتا ہے۔ نہایت خشکی لاتا ہے ۔ زخموں کو بھر دیتا ہے ۔ مواد سے پاک کرتا ہے۔اس غرض کے لیے اس کو مرہموں میں شامل کرتے ہیں اور پرانے ککروں اور سلاق میں پپوٹوں کو الٹا کر کے اسے تنہا یا شورہ اور پھٹکری کے ساتھ کھلا  کر بتی کی شکل میں باحتیاط لگاتے ہیں ۔ اسے ہر روز نہ لگائیں بلکہ دوسرے یا تیسرے روز استعمال کریں اور بہت زور سے نہ رگڑیں ۔  بلکہ آہستہ سے پھرائیں ۔  سوزاک کہنہ اور جریان الرحم میں 125 ملی گرام  50 ملی لیٹر پانی میں ملا کر پچکاری کرتے ہیں تھوڑی مقدار میں قابض لیکن زیادہ مقدار میں مقئی ہے چنانچہ سمیات مخدره مثلاََ افیون ،  بھنگ  ،  گانجا کے زہر میں 250 ملی گرام سے 625 ملی گرام 100 ملی لیٹر پانی میں ملا کر قے لانے کے لیے دیتے ہیں ۔ مصفی خون اور مجفف ہونے کی وجہ سے اس کا کشتہ قروح خبیثہ ، بھگندر سوزاک ،  کہنہ ،  آتشک ،  جذام میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے زہریلی علامات درد شکم ، مروڑ ، نیلے یا سبز رنگ کی قے ، تشنگی ، دل گھبرانا ،  ہذیان یا تشنج اور پیشاب کی بندش پیدا ہوجائیں تو دودھ میں انڈے پھینٹ کر پلا دیں ۔ پھر رائی کا سفوف 6 گرام 250 ملی لیٹر بھر گرم پانی ملا کر قے کرادیں ۔ بعدہ  لعاب دار چیزیں مثل السی کا جوشاندہ پلائیں ۔

 

( سم قاتل )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.