کماذریوس ، بلوط الارض

کماذریوس  :

 (عربی ) بلوط الارض۔




ایک قسم کی گھاس ہے ۔ ایک بالشت لمبی ، پتے چھوٹے چھوٹے لیکن شکل و رنگ میں بلوط کے مانند ہوتے ہیں۔  یہ تخم انیسوں کے تخم سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ مناسب یہ ہے کہ اس کو پک جانے کے بعد اکھیڑیں اور یہ احتیاط رکھیں کہ پتے، پھول اور بیج گر نہ جائیں ۔  قوت اس کی سات سال تک رہتی ہے ۔ ساون میں پتھریلی زمین پر پیدا ہوتی ہے۔

رنگ: جڑ سرخی مائل پھول نیلگوں۔

 ذائقہ: نهایت تلخ ۔

مزاج : گرم و خشک ۔

مقدار خوراک: تین گرام سے چھ گرام تک ۔

افعال و استعمال: سدوں اور مسامات کو کھولتی ہے ۔ مدر بول وحیض ہے اورام کو لطافت بخشتی ہے۔ سرکے میں پکا کر اس کو لیپ کرنے سے تلی کا ورم تحلیل ہوتا ہے۔ آنکھ کے کوئے کے ناسور میں اس کو پیس کر بھرنے سے نفع پہنچتا ہے ۔

(غیرسمی )

نوٹ: بعض لوگ اسے منڈی سمجھتے ہیں لیکن یہ غلط ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.