بابچی ، جٹ باٹ ، بواچی ، کارپوریشی ، کارولوگی ، باوچی ہلچی

بابچی

 

لاطینی/ نباتاتی نام  PSORALEA CORYLIFOLIA

(عربی) جٹ باٹ ۔ ( گجراتی) بوا چی ۔ ( تامل) کار پوریشی ۔ ( تلیگو ) کارولوگی ۔ ( بمبئ) باوچی ۔ (بنگلہ ) ہلچی ۔ (انگریزی) PSORALIA ۔

 یہ ایک موسمی بوٹی کے تخم ہیں ۔  جو دانہ مسور کے مشابہ لیکن اس سے قدرے بڑے ہوتے ہیں ۔ اس کا پودا تین فٹ تک بلند ہوتا ہے ۔ پھولوں کے خوشے لگتے ہیں جن میں بیس سے تیس  تک سفید یا زرد پھول سرخ داغوں والے ہوتے ہیں۔

پھل بودار اور بیج گول چپٹا اور سخت ہوتا ہے ۔ کئی مصنفین نے بابچی کو کالی زیری (اطریلال) لکھا ہے حالانکہ کالی زیری بالکل علیحدہ جنس وشے ہے ۔

رنگ: باہر سے سیاہ اندر سے مغز زردی مائل سفيد

 ذائقه: تیز اور تلخ

مزاج: گرم و خشک بدرجه دوم

مقدار خوراک: ایک گرام سے دوگرام تک

مقام پیدائش: یہ خودرو پودا ہندوستان کے بنجراور میدانی علاقوں میں ملتا ہے۔ راجپوتانہ کی بابچی بہترین سمجھی جاتی ہے ۔

 مصلح: دہی وروغنیات ۔۔



افعال و استعمال: مصفی خون، ملین ، کاسر ریاح اور قاتل کرم شکم ہے۔ اس کے بیجوں میں ایک کثیف قسم کا فراری روغن پایا جا تا ہے اور یہی اس کا جز وموثر ہے ۔  مصفی خون ہونے کی وجہ سے امراض فساد خون جذام ، برص ، بہق ، بواسیر وغیرہ میں تلوں یا کالی مرچ کے ہمراہ سفوف کی شکل میں ورزش کرنے کے بعد رصبح کے وقت نیم گرم پانی کے ساتھ کھلاتے ہیں اور غذامیں صرف دودھ چاول دیتے ہیں ۔ دوگرام سے زائد سفوف استعمال نہ کی جائے ۔ کیونکہ زائد مقدار سے قے اور اسہال آنے لگتے ہیں اور اس کا کثرت استعمال بصارت کے لیے مضر ہے۔

بیرونی طور پر برص (سفید داغوں) پر اس کا سفوف مکھن میں ملاکر یا تخم مولی اور ہلدی کے ہمراہ دہی کے پانی میں رگڑ کر لیپ کرتے ہیں۔ بابچی کا سفوف پھانک کر اوپر سے نیم کا رس شہد ملا کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں خصوصا کیچوے۔

 بابچی کو مدبر کرنے کی ترکیب یہ ہے کہ اس کو آپ ادرک میں کم از کم ایک ہفتہ بھگوئے رکھیں اس کے بعد مقشر کر کے خشک کر لیں اور کام میں لائیں۔ 

(غیرسمی)

 کیمیائی تجزیه: اسینشل آئل 15 سے 20 فی صدجس کانام پسورلین ،  آئی سور پسورلین ، الکلائیڈ ،  پروٹین  ، گلوکوز رال وغیرہ پاۓ جاتے ہیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.