کٹکی ۔
کوڑ :
لاطینی/ نباتاتی نام PICRORHIZA KURROA
(ہندی)
کالی کٹکی۔ (عربی ) خربق ہندی ۔ (بنگلہ ) کٹودہنی ۔ (سنسکرت) کٹ سرا ۔ (انگریزی) HELLBORE ۔
ایک گھاس کی پتلی جوڑدار جڑ ہے جس کے اندر جالا
ہوتا ہے اور اس کے پتے ارنڈ کے پتوں کی مانند ہوتے ہیں ۔اس پودے پر تھوڑے بہت
روئیں ہوتے ہیں ۔
رنگ: سیاہ
سفیدی مائل ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج : گرم خشک ۔
مقدار خوراک :
2 گرام ۔
مقام پیدائش:
یہ چھوٹا پودا کوہ ہمالیہ کی ترائی میں ہوتا ہے ۔
افعال و
استعمال: تلخ مقوی معدہ ، کاسر ریاح اور دافع بخار ہے ۔ بعض اطباء اس کو پارچہ
دبیز کرکے ہم وزن قند سفید باریک شدہ ملا کر بمقدار ڈیڑھ گرام روزانه بطور حفظ
ماتقدم ملیریا کے دنوں میں استعمال کرتے ہیں ۔
بلغم اور سودا کو دستوں کی راہ خارج کرتی ہے۔ دست لانے کے لیے بمقدار چھ
سات گرام اسی قدر شکر سفید ملا کر کھلاتے ہیں۔ استسقا اور پرانے بخار میں نافع
ہے جب کہ بخار جگر کی شدت سے ہو ۔ محلل
اورام ہے ۔ سیاہ داغ ، سفید داغ اور امراض جلد میں اس کا لیپ لگاتے
ہیں ۔
(
غیرسمی )
کیمیائی
تجزیہ: کٹکی میں حسب ذیل اجزاء موجود ہے ۔
پاپکروہائنزین
، کین ، کرین ، کٹ
کوئل جیسے اجزاء موجود ہیں۔