کٹھل :
لاطینی/ نباتاتی نام ARTOCARPUS INTEGRIFOLIA
(فارسی)
چکی ۔ ( مرہٹی) پھنس ۔ ( گجراتی) پھنس۔ (انگریزی) جیک فروٹ JACK FRUIT ۔
ایک بڑے درخت
کا پھل ہے جو ایک کلو سے بیس کلو وزن تک ہوتا ہے۔ جس قدر جڑ کے قریب ہوگا اتنا ہی
شاداب وشیریں ہوگا ۔ اس میں تخم بھی بکثرت ہوتے ہیں ۔ ان کا مغز کھایا جاتا ہے ۔
رنگ : باہر
سبز اندر زرد ۔
ذائقہ: شیریں
۔
مزاج : گرم
۲ خشک ۱ ۔
مقام پیدائش:
یوپی، بہار، بنگلہ دیش ۔
افعال و
استعمال: خام کوبطورسبزی تنہا یا گوشت کے ساتھ کھاتے ہیں۔ اور پختہ بطور میوہ
استعمال کرتے ہیں ۔ نفخ پیدا کرتا ہے ، مولد منی اور دیر ہضم ہے۔ اس کا مربا اور
حلوہ بھی بنا کر کھاتے ہیں۔
تازہ پختہ پھل
کے کیمیائی تجزیہ : اس میں کاربوہائیڈریٹس 18 تا 19 فیصد ، پروٹین 1.9 فیصد کے
علاوہ کیلشیم ، آئرن ، فاسفورس ، وٹامن اے اور وٹامن سی بھی پائے گئے ہیں ۔
اس کی حراری
طاقت ۸۲ کیلوری فی سوگرام ہے۔ اس کے بیجوں میں کیلشیم ، فاسفورس اور آئرن کی مقدار
بھی نسبتاََ بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان
کی حراری طاقت ۱۸۴ کیلوریز فی سو گرام بتائی جاتی ہے۔