مرچ سیاہ ، فلفل اسود ، فلفل سیاہ ، فلفل گرد ، کالی مرچ ، کالو مرچ ، سرد ہت ، بلیک پیپر

مرچ سیاه  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   PIPER NIGRUM LINN

 

(عربي) فلفل اسود ۔ ( فارسی)  فلفل سیاه ، فلفل گرد ۔ (اردو ) کالی مرچ ۔ (گجراتی) کالومرچ ۔ (سنسکرت) سرد ہت ۔ (انگریزی) بلیک پیپر BLACK PEPPER ۔



ایک بیل دار نبات کے گول جھری دار پھل ہیں ۔

 

رنگ: سیاه ۔

 

ذائقه: تیز چرپرا اور سوزندہ ۔

 

مزاج: گرم وخشک ۳۔

 

مقدار خوراك: 375 ملی گرام سے ڈیڑھ گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: کوچ بہار ،  مالابار ،  ٹراونکور ،  جنوبی کورگ اور مغربی گھاٹ میں ڈیڑھ ہزار سے پانچ ہزارفٹ کی بلندی تک ۔

 

افعال و استعمال: محلل اورام و ریاح ، جاذب رطوبت ، جالی ،  مصلح  بلغم ، مقوی حافظہ ،  مقوی اعصاب معدہ جگر ہے۔ دل کی حرارت کو تیز کرتی ہے۔ دافع ریاح ہے ۔ زہر بذریعہ قے نکالتی ہے۔ درد دنداں رطوبی  ،  امراض دماغی اور سرد امراض میں مفید ہے۔ اس کا سیاہ چھلکا اتار دیاجاۓ تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے ۔ سفید مرچ کوئی جدا چیز نہیں ہے ۔ سیاہ مرچ کو پانی میں اتنا عرصہ بھگوتے ہیں کہ اوپر کا چھلکا نرم ہو جاۓ ۔ پھر سیاہ چھلکا کپڑے سے رگڑ کر اتار دیتے ہیں اس کا بھی مزہ کم تیز ہوتا ہے۔

 

 کیمیائی تجزیہ: معلوم ہوا ہے کہ مرچ سیاہ میں ایک رال دار روغن جوہر پائیرین ، پوٹاشیم ،  میگنیشیم ،  فولاد ،  میگنیز ،  سوڈیم ،  فاسفورس ، گندھک ،  تانبا '  کلورین اور آئیوڈین موجود ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.