مرچ لال :
لاطینی/ نباتاتی نام CAPSICUM FRUTESCENS LINN
(عربی) فلفل احمر ۔ (بنگالی) لنکامرچ ۔ (سندھی) گاڑھامرچ ۔ (انگریزی) ریڈ
چیلیز RED
CHILLIES
۔
مشہور عام ہے
۔ اس کا جوہر موثرہ ایک رال دار کیپسی سین
ہے ۔
رنگ: خام سبز
۔ پختہ سرخ ۔
ذائقہ: نہایت
تیز ، چرپرا اور سوزندہ ۔
مزاج: گرم خشک
۔ سبز گرم درجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
1/2 گرام سے ایک گرام تک ۔
افعال و
استعمال: اندرونی طور پر مقوی معده اور کاسر ریاح ہے اور بیرونی طور پر بطور محمر
استعمال کی جاتی ہے ۔ اس کو زیادہ تر سالن اور چٹنیوں میں ڈالا جاتا ہے ۔ مرض ہیضہ
میں اس کو ہینگ اور کافور کے ساتھ گولی بنا کر دیتے ہیں ۔ اکثر لیکچرار گوئے اور واعظ کتیرا گوند اور کھانڈ کے ساتھ اس کے اقراص بنا کر
چوستے ہیں ، یہ درد گلو اور بحتہ الصوت کا مقبول نسخہ ہے۔ محلل اورام اور جاذب خون ہے ۔ سرخ مرچ پانی میں
پیس کر باؤلے کتے کے کاٹے ہوۓ زخم پر لگاتے ہیں ۔ درد گردہ ، وجع مفاصل ، درد کمر
اور عرق النساء میں سرخ مرچ پانی میں پیس
کر صرف ۲-۳ منٹ کے لیے اس کا ضماد کر تے ہیں ۔اسکے بعد پانی سے دھو کر کوئی چکنائی
لگا دیتے ہیں ۔ تا کہ آبلہ نہ پڑے۔
کیمیائی تجزیہ: معلوم ہوا ہے کہ لال مرچ میں
کیپسی سین ، سولانین پاۓ جاتے ہیں۔