لاطینی/ نباتاتی نام VERNONIA CINERIA
(سنسکرت) مابلا۔ شہدی ۔ ( بنگالی) پیت پشپ ۔ ( پنجابی) نیل کنٹھی ۔ (انگریزی) یلو باربیریا YELLOW BARLERIA ۔
اس کا پودا بالشت بھر چھتہ دار ہوتا ہے۔ دوقسم، ایک استادہ ، دوسری مفروش پتے تلسی کے پتوں کی مانند۔ ذائقہ : پھیکا لعاب دار ۔ جڑ نہایت خوشبودار پھول تکمه نما زرد یا سرخ رنگ ۔
رنگ: پھول زرد یا سرخی مائل
ذائقه: تلخ ۔
مزاج : سرد تر ۔
مقدارخوراك: 3 گرام سے 7 گرام تک ۔
مقام پیدائش: ریتلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔ موسم برسات میں جوار مکئی اور نیشکر کے کھیتوں میں پائی جاتی ہے ۔
افعال و استعمال: معرق ،مسکن حرارت ، مدر بول ، مصفی خون اور مفتت سنگ مثانہ ہے۔ ہمراہ مرچ سیاہ جریان اور پرانے بخارکو نافع ہے۔ جڑ کو پیس کر آلہ تناسل پر لیپ کرنے سے جماع میں لذت حاصل ہوتی ہے۔ طاعون کی گلٹی پر پتوں کا بھرتہ مفید ہے ۔
سنگ مثانہ ، نفث الدم اور سوزاک میں اس کا شیرہ مصری ملا کر پلاتے ہیں۔ پارے کا کشتہ بنانے میں کارآمد ہے۔ ہندی وئید اس کو رسائن لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ زرد پھول والی سہدیوی جملہ افعال میں رخ پھول والی سے بہتر ہے۔
