سہورا ، شیو ، سہوڑ ، ساہوڑا ، شیوڑا ، ساکھوٹ ، شاکھوٹ

سہورا :

 (بنگلہ ) شیو ۔ ( مرہٹی ) سہوڑ ۔ ( گجراتی) ساہوڑا۔ ( بنگالی) شیوڑا۔ (سندھی) ساکھوٹ (سنسکرت) شاکھوٹ ۔ (انگریزی) STREPLUSOSPER۔





ایک گھٹیلا اور متوسط قد کا درخت ہے ۔ لکڑی میں کانٹے سے دکھائی دیتے ہیں لیکن دراصل کانٹے نہیں ہوتے ۔  پتے مشابہ چنے کے چھوٹے چھوٹے اور چکنے ہوتے ہیں ۔ ہندو لوگ داتن بناتے ہیں۔

 رنگ: پتے سبز ، پھول سفید ۔

 ذائقه :  تلخ ۔

افعال و استعمال: فساد خون بلغم  وریاح کو دفع کرتا ہے۔ خونی دستوں کو بند کرتا ہے۔ کالی مرچ کے ساتھ اس کی پتی سگ گزیدہ کو مفید ہے۔ لکڑی کی مسواک دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔

کہتے ہیں کہ اس درخت کے پاس سانپ نہیں جاتا اس لیے لوگ اس کو گھروں میں سانپ سے حفاظت کے واسطے رکھتے ہیں

( غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.