لوبيا :
لاطینی/ نباتاتی نام PHASEOLUS VULGARIS LINN
(عربی)
فریقا ۔ ( گجراتی) چونلا ۔ (مارواڑی)
چنولا ۔ ( پنجابی ) اردان ۔ (سندھی) چونرا ۔ ( بنگالی) دردئی کلائے ۔ (انگریزی) کڈنی بینز KIDNEY BEANS ۔
ایک بیل دار
بوٹی کی پھلیاں ہیں جو باقلا کی پھلی سے لمبی ہوتی ہیں جن کے اندر مٹر کی مانند
دانے نکلتے ہیں ۔ پتا چوڑا نوک دار۔
رنگ: زرد اور
سرخ ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج: گرم ۱۔
تر۲ ۔
مقدار خوراک:
تین گرام ۔
افعال و
استعمال: لوبیا کی نرم و نازک پھلیاں تنھا یا گوشت میں بطور غذا کھائی جاتی ہیں ۔ پھلیوں کے بیج نکال کر ان کی
دال پکا کر کھاتے ہیں ۔ اس کا جوشاندہ پکا کر بطور مدر بول و حیض استعمال کرتے
ہیں۔ چہرے کی رنگت نکھارنے اور ورموں کوتحلیل کرنے کے لیے اس کا ضماد کرتے ہیں۔