ہفت برگ ، باتخ ہندی ، اشپھوٹا ، ہندی اپڑ جینا ، گارانی

ہفت برگ  :

 

 لاطینی نباتاتی نام  CLITORIA TERNATEA LINN

 

 (عربی ) باتخ ہندی ۔ (سنسکرت) اشپھوٹا ۔ ( بنگالی ) ہندی اپڑجینا ۔ (گجراتی) گارانی ۔

 



ایک شیر دار نبات ہے جس کے پتے چھوٹے اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ جس چیز کو ہندوستان میں پھیکی کہتے ہیں وہ یہی ہے ۔ سیاہ قسم نہایت بری اور غیر مستعمل ہے۔ سفید قسم قابل استعمال ہے مگر یہ بھی مضرت سے خالی نہیں۔  گنج باد آورد میں لکھا ہے کہ ماذریون وہ قابل استعمال ہے جس کا پتا سبز اور تازہ ہو۔ اندر جو کی طرح دراز ہو اور کسی قدر اس سے چوڑا ہو ۔

 

رنگ: چھال اوپر سے بھوری سرخی مائل اندر کی جانب سفید ریشہ دار۔

 

 ذائقہ: تلخ  ۔

 

مزاج: گرم و خشک ۳۔

 

 مقدار خوراک: ایک گرام ۔

 

افعال و استعمال: جالی ، مدر بول اور مسہل قوی ہے۔ پیٹ کے کیڑے مارتا ہے۔ اس کے پتے 750 ملی گرام مقدار میں 175 ملی لیٹر پانی میں جوش دیں جب تہائی رہ جائے تو چھان کر پئیں۔ تمام کدو دانے اور کیچوے نکل جائیں گے ۔  لحمی وآبی استسقا کومفید ہے۔ ڈاکٹر اس کو وجع مفاصل، مزمن آتشک اور خنازیر کے امراض میں کھلایا کرتے تھے لیکن اب یہ دوا متروک ہو چکی ہے ۔

اس کا دودہ سم قاتل ہے ۔  اور بہت قے آور ہے جس کی اصلاح غیرممکن ہے ۔

( غیرسمی مگر دودھ قاتل)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.