ہڑتال
ورقی :
انگریزی نام
YELLOW
ARSENIC SULPHIDE
(عربی
) زرنیخ طبقی ۔ ( بنگلہ ) ہری تال ۔
(انگریزی) یلو آرسینک سلفائیڈ YELLOW ARSENIC SULPHIDE ۔
ایک معدنی چیز
ہے جو وزنی ڈلیوں کی شکل میں ہوتی ہے ۔ یہ سنکھیا اور گندھک کا مرکب ہے۔
رنگ: زرد چمکدار
۔
ذائقہ: پھیکا۔
مزاج: گرم خشک ۳ ۔
مقدار خوراک:
دوتا چار چاول ۔
افعال و
استعمال: بد اور زائد گوشت کو کاٹتا ہے ۔ اور مسوں کو دفع کرتا ہے ۔ مراہم میں
شامل کرتے ہیں ۔ کشتہ ہڑتال عصبی و بلغمی امراض، لقوہ ، فالج ، دمہ
، استسقاء اور امراض فساد خون مثل آتشک ،
جذام اور بھگندر میں کھلاتے ہیں۔ چونے کے ساتھ بال مونڈنے کے لیے بھی استعمال کرتے
ہیں ۔