کائی : MOSS ۔
(عربی
) طحلب ۔ ( سندھی ) پانی جو جارو ۔ ( پنجابی ) پانی کا جالا ۔
ایک سبز رنگ کی سیاہی مائل نبات ہے جو پانی کے
اوپر جمتی ہے اس کے پتے باریک ہوتے ہیں ۔اس کی ایک قسم کو سوال کہتے ہیں۔ یہ بالوں
کی مانند باریک اور ملائم ہوتی ہے ۔
ذائقہ: تلخ ۔
مزاج : سرد تر
بدرجه دوم با قوت ہاضمہ ۔
مقدارخوراك: 5
گرام سے 7 گرام ۔
افعال و
استعمال: بیرونی طور پر مبرد ، رادع اورمسکن اور اندرونی طور پر قابض ہے۔
اس کو آرد جو کے ہمراہ سیلان خون کو روکنے کے
لیے ضماداََ استعمال کیا جاتا ہے ۔ نیز سرخ
بادہ اور دیگر گرم ورموں میں اس کا لیپ کرتے ہیں ۔ خشک کائی کا سفوف دستوں
کو بند کرنے کے لیے کھلاتے ہیں۔ جو کائی نمناک پتھروں پر جمتی ہے وہ بہت قابض بیان
کی جاتی ہے۔