کمرکھ ، کمرخ ، تمرک ، کرمر ، کمرک کام رانگ

کمرکھ   :

 لاطینی نباتاتی نام   AVERRHOA CARAMBOLA

(فارسی) کمرخ ۔ ( گجراتی ) تمرک ۔ (مرہٹی ) کرمر ۔( بنگالی) کمرک کام رانگ ۔




اسے کمرک بھی کہتے ہیں ۔ یہ ایک پھل ہے جو تین انچ تک لمبا اور چھ پہلو ہوتا ہے۔ اس کے درمیانے قد کے درخت باغوں میں لگائے جاتے ہیں ۔

رنگ: پختہ کچھ ب  ہرا اور پیلا ۔ خام سبز ۔ پھول سرخ ۔

ذائقہ: ترش وشیر یں۔

مزاج: سرد تر درجہ ۱ ۔

 افعال و استعمال: اس کو بطور میوہ ، سالن یا اچار کھایا جاتا ہے۔ پختہ پھل مبرد اور مانع سکردی ہے ۔ تیزی صفرا ، حدت صفراء صفراوی اسہال اور قے کو تسکین دیتا ہے۔ تمام افعال میں ریباس کے مشابہ ہے ۔ اس کا رس کپڑے دھونے میں استعمال کیا جاۓ تو داغ دھبے اتر جاتے ہیں ۔

(غیرسمی ) ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.