شاخ گوزن :
لاطینی نام
CERVUS
ELEPHUS LINN
(فارسی)۔
(عربی) قرن الایل۔ (انگریزی) سٹیگ ہارن STAG HORN۔ (سندھی) پھاڑ ہے جوسنگ ۔ ( بنگلہ )
گئوسورسینگ ۔
بارہ سنگھے کے
سینگ کو کہتے ہیں ۔
رنگ: سفید،
سیاہ ، زرد
ذائقه: پھیکا تلخ
مزاج: گرم ۳۔
خشک۔ ۳۔
مقدار خوراک: کشتہ 125 ملی گرام سے 500 ملی گرام تک ۔
افعال و
استعمال: سوختہ کو جالی ہونے کے باعث امراض چشم مثلاََ قروح چشم ، جالہ اور جرب
چشم میں اکتحالاََ استعمال کرتے ہیں ۔ پتھرپر گھس کر کالی مرچ کے ہمراہ ذات الجنب
میں طلا کرتے ہیں اور اس کا کشتہ ضیق النفس اور ذات النجب میں کھلایا جا تا ہے۔
عام طور پر بارہ سنگھا کے سینگ ہی مستعمل ہیں ۔ محلل مسکن اور جالی ہے۔
(غیرسمی
)
